عزیز مارکیٹ کے قریب عادل پلازہ میں دوبئی گارمنٹس میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ

0
1134

کمالیہ
عزیز مارکیٹ کے قریب عادل پلازہ میں دوبئی گارمنٹس میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس موقع پر پہنچ گئی
عادل پلازہ کی دوکان دوبئی گارمنٹس میں اچانک لگنے والی آگ نے دوکان میں موجود 40 لاکھ روپے مالیت کا گارمنٹس اور کاسمیٹکس کا سامان جل گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائر برگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ نزدیکی گلیوں میں تپش محسوس کی جاسکتی تھی گنجان آبادی اور تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر برگیڈ کو پانی لے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر برگیڈ آگ بجھانے میں کامیاب رہا جمعہ کے روز دوکان بند ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے آگ بجھانے میں 1122,فائر برگیڈ, پولیس اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں