پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
438

پیرمحل (نامہ نگار ) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نوبہار اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ دار ان کوائف چک نمبر333گ ب میں مالک مکان فیاض ولد محمد حسین کو اپنا مکان کرایہ دار محمد عمران ولد محمد یونس کو دے رکھا ہے کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہ کروایا ہے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف زیر دفعہ 11دی پنجاب عارضی رہائش ایکٹ 2015ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار ) دکان پر غیر قانونی طورپر کھلا پٹرول فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج نوبہار اے ایس آئی نے دوران چیکنگ چک نمبر326گ ب میں دکاندار رب نواز ولد صلابت کو اپنی دکان پر کھلاپٹرول فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پٹرول برآمد کرکے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار ) رفع حاجت کے لیے گئی خاتون کو اوباش نے بے آبرو کر ڈالا مقدمہ درج چک نمبر746گ ب کی رہائشی کوثر بی بی عمر 15/16سال کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گئی تو ملزم محمد علی ولد محمد ارشد نے فصل کماد میں لے جاکر زبردستی جنسی زیادتی کانشانہ بنایا اور فرارہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 376iiiت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں