ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار الیکشن /سیکورٹی انتظامات ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

0
623

ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار الیکشن /سیکورٹی انتظامات ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 2022کے لیے ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار کے آج ہونے والے انتخابات میںوکلاء گروپس کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں604ووٹر ،کمالیہ میں275،پیرمحل 216اور گوجرہ میں 307وکلاء حضرات اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائند گا ن کا انتخا ب کریں گے ۔پولنگ صبح 9سے لے کر 5بجے تک ہوگی جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹر کٹ بار صدر کے لیے سردار مصور حسین گادھی ایڈووکیٹ ،اصغر علی چوہدری ایڈووکیٹ اور رانا محمد انورایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔تحصیل گوجرہ میں تحصیل با ر کے صدر کے لیے ریاض احمد بریار ایڈووکیٹ ،عمر افتخارایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے ۔کمالیہ میںتحصیل بار کے صدر کے لیے رانا نا صر جاوید ایڈووکیٹ ،محمد یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ اور الطا ف حسین ایڈووکیٹ جبکہ تحصیل پیرمحل بار کے صدر کے لیے طالب حسین جعفری ایڈووکیٹ اور شاہدزیب سرگانہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہے ۔
اس موقع پر ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 237افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ریزرو ڈیوٹی اور QRFڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں