چوری کی تین وارداتوں کے مقدمات درج

0
860

پیرمحل ( نامہ نگا ر) چوری کی تین وارداتوں کے مقدمات درج تفصیل کے مطابق صدیق آباد کی رہائشی مینا بی بی کے گھر سے ملزمان اسحاق ،ندیم وغیرہ نے کمرے کا تالا توڑکرکمرہ میں پڑے ہوئے ٹرنک سے طلائی بالیاں نصف تولہ 14تولے چاندی گندم مونجی مالیت 85ہزار روپے چوری کرلیے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 380/457ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا عمرفاروق کالونی کے رہائشی محمد طارق کے گھر کا گھریلو سامان مالیت 4لاکھ 52ہزار روپے نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا تھانہ سٹی پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کباڑیا سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا چک نمبر762گ ب کے رہائشی سید غلام مرتضیٰ شاہ کا بیل مالیت دیڑھ لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں