ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا

0
359
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد        

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا ۔پریڈ میں ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے سلامی دی ۔اس موقع پر لائن آفیسر امجد علی ایس آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کا سدباب ، معاشرے میں امن وامان کا قیام اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے۔تمام پولیس افسران ، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں عوام والناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور محبت سے پیش آئیںتمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیتے ہوئے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں