ڈی پی او ٹوبہ کی زیر نگرانی پنجاب پولیس انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ

0
562

ڈی پی او ٹوبہ کی زیر نگرانی پنجاب پولیس انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کی خصوصی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ اتھلیٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی اور ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر خادم حسین ، انچارج سیکورٹی محمد عطا ء اللہ،پولیس سپورٹس آفیسر غلام حیدر اے ایس آئی اور انچارج ایلیٹ فورس زاہد ایس آئی بھی انکے ہمراہ تھے۔ مقابلوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ،فیصل آباد پولیس ،جھنگ پولیس،چنیوٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس دوران لونگ جمپ،دوڑ،نیزہ بازی اور ڈسکس تھرو کے مقابلہ جات کروائے گئے ۔مہمانان خصوصی پولیس ملازمین کے مقابلوں سے کافی محفوظ ہوئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب کھیلوں کے میدان ویران ہو جائیں تو ہسپتال آباد ہوجاتے ہیںآج کل کے دور میںپولیس ملازمین کو چاہیے کہ وہ اچھے طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ فٹنس پر بھی توجہ دیں کھیل جوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو و نما کے لیے انتہائی ضروری ہے اسی سے ہم ایک صحت مند معاشرہ کی تکمیل کر سکتے ہیں ۔آخر میں فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں