ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
430

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
5منشیات فروشوں سمیت8ملزمان گرفتار،138لیٹر شراب،3پسٹل معہ گولیاں برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم اکبر کوقابو کیا جس کے قبضہ سے 32لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم فرید کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے3ملزمان ،عمران،وقاص اور انیس کو قابو کیا جن کے قبضہ سے3پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سناور مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 15لیٹر شراب برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملزم مشہود کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل9MM معہ گولیاں برآمد کیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبد الغفور کو قابو کیا جس کے قبضہ سے31لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں