چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے

0
585

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گاجس کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں تمام محکموں کے افسران محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے دفتر میں فوکل پرسن مقرر کریں تاکہ موثر رابطہ کاری کے تحت پبلک ویلفیئر انیشٹو پر عملدرآمداور پیش رفت بارے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ایچ آ ر مرحبا نعمت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد اور متعلقہ امور میں پیش رفت بارے گذشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ، سی ای او ایجوکیشن ، چیف آفیسر ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی کے سی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو د تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آ ر مرحبا نعمت نے کہا کہ غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے، پرانے برجز کا معائنہ اور ان کی مرمت کرانے ، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی ودیکھ بھال،مناسب کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے، سرکاری عمارتوں کے وائٹ واش، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس وغیرہ کی دیکھ بھال،خطرناک و غیر قانونی بل بورڈز،وال چاکنگ کے خاتمہ، پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کی صفائی اور کلورینیشن، ٹھہرے ہوئے پانی کی نکاسی ، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی صفائی ستھرائی اور وائٹ واش ، فلٹریشن پلانٹس میں فلٹر کی تبدیلی،ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے اقدامات، شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف کارروائی کرنے، شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹی سڑکوں کی معمولی مرمت/پیچ ورک، ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے کھمبوں کی منتقلی سمیت گلی محلوں اور گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سیفٹی انتظامات و دیگر متعلقہ شکایات کے فوری ازالہ کیا جائے تاکہ ان تمام اقدامات سے شہریوں کو فوری ریلیف اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں