اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

0
947

پیرمحل (نامہ نگار)اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل ایک ہی چھت تلے ایک ساتھ حل کرنے کے لیے گورنمنٹ رضا فاروق لائبریری میں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے میاں اسلم تحصیلدار پیرمحل، مہر امیر علی خان نائب تحصیلدا ر ، محمد رفیق پٹواری ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ انجم حنیف خان سمیت ریونیو افسران اور محکمہ مال پٹواریاں لینڈریکارڈ عملہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین نے اپنے ریونیو کے متعلقہ مسائل کو ون ونڈ و آپریشن کے تحت پیش کیے جس کو کھلی کچہری میں فوری طورپر حل کیاگیااعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا کہناہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ماہانہ کی بنیاد پر ریونیو کھلی کچہری منعقد کرکے سائلین کے انتقال رجسٹری اور زمین کے تمام امور کو ایک ہی چھت تلے ایک ہی وقت میں حل کررہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر آسکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں