تھانہ چٹیانہ ۔ہائوس رابر سودی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

0
586

ٹوبہ پولیس کا ڈکیت گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری
تھانہ چٹیانہ ۔ہائوس رابر سودی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
وارداتوں میں چھینی گئی لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات اور اسلحہ ناجائز برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میںہائوس رابری، ڈکیتی،راہزنی اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ انسپکٹر ممتاز حسین معہ انچارجCDUانس رشید ایس آئی وملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر410/21تھانہ چٹیانہ میں ملوث چک نمبر340گ ب میں ہائوس رابری کی واردات کرنے والے سودی ڈکیت گینگ کے4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میںسرغنہ گینگ1۔مقصود عرف سودی ولد عبد الستار قوم فقیر سکنہ چک نمبر340گ ب2 ۔ حاکم علی ولد دائم علی قوم اوڈھ سکنہ چک 517گ ب3۔ شاہد ندیم ولد رمضان قوم آرائیں سکنہ چک 517گ ب 4۔علی عباس ولد اشرف قوم اوڈھ سکنہ چک نمبر239گ ب تحصیل جڑانوالہ فیصل آبادشامل ہیں۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان کے انکشاف پر پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینی گئی ساڑھے چھ لاکھ نقدی ،ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائز1رپیٹر12بور، 3پسٹل30بو ر معہ گولیاں ملزمان کے قبضہ سے برآمدکر لیے ہیں۔ ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ چٹیانہ پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،ہائوس رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر 410/21،465/21، 466/21، 467/21،اور30/22میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں