ایمرجنسی کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پررسپانس کیا اور بیل کو قابو کر کےمالکان کے حوالے کیا

0
599

ڈسڑکٹ کنٹرول روم ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اینیمل ریسکیو کی کال موصول ہوٸی بقول بیل مالک چک نمبر 255 گ ب مدےپورمیں ساہیوال نسل کا بچھڑاجس کا رنگ بھورا اور جس کی عمر 3 سال اور وزن تین سو کلوگرام کے قریب ہےجسےمنڈی مویشیاں سےلےکرآۓتھےاسےگاڑی سے اتار رہے تھےکہ بیل بے قابو ہوکر بھاگ گیا.بچھڑا پکڑنے والوں کو مارنے کے لیے ڈوڑتا تھا جس وجہ سے کوٸی بھی شخص اس کے قریب نہیں جا رہا تھا۔آج تیسرے دن مورخہ 4 فروری بروز جمعہ کو بیل کے مالک نےریسکیو1122 پر کال کی کہ گاٶں والے بہت پریشان ہیں اور بیل ہم سے پکڑا نہیں جا رہا اس لیے ریسکیو ہماری مدد کے لیے آۓ۔ ایمرجنسی کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پررسپانس کیا اور بیل کو قابو کر کےمالکان کے حوالے کیا۔ آپریشن کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور بچھڑے کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں