ریسکیو 1122 نے ما ہ جنوری میں 1998مریضوں کو ریسکیو کیا

0
870

ریسکیو 1122 نے ما ہ جنوری میں 1998مریضوں کو ریسکیو کیا
پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے 431مریضوں کو فیصل آباد شفٹ کیاگیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر
ٹوبہ ٹیک سنگھ () ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر نے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پرایمرجنسی آفیسربشارت حمید،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد مُرسلین ،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی،سٹیشن کوارڈینیٹرشبیر بدر،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم شفٹ انچارجز بھی موجودتھے۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فرازمنیرنے ماہ جنوری کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مجموعی طورپر 7638کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 1902ایمرجنسی کالز،1993معلوماتی کالزاور3743رانگ کالز تھیں،ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے1902ایمرجنسیزپر رسپانس کیاجن میں 333ٹریفک حادثات،1354میڈیکل،13آگ لگنے کے واقعات،22کرائم،03ڈوبنے،01بلڈنگ گرنے اور 179مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں۔جن میں ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 1998 مریضوں کو مددفراہم کی۔ جن میں 229مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور1657مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ112مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے ماہ جنوری میں 431مریضوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیاجن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے159، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 75، ٹی ایچ کیو کمالیہ سے126،ٹی ایچ کیوپیرمحل سے 70 اورآرایچ سی رجانہ سے01 مریضوں کو شفٹ کیاگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں