ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ

0
452

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری آرٹی اے اور چیف آفیسر بلدیہ کو کہا کہ بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ واش رومز کو مسلسل صاف رکھنے کے لئے سنیٹری ورکرز کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ بس سٹینڈ پر فروخت والی اشیا خوردونوش کی قیمتوں و معیار کو چیک کروایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو کہا کہ بس اڈوں پر رات کے وقت روشنی کا انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفر کرنے والے مسافروں کو کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بارے تفصیل سے آگاہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اچانک احساس رجسٹریشن آفس کے بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ سائلین کے لئے پینے کے صاف پانی واش روم اور بیٹھنے کی جگہ فراہم کی جائے اور آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے ہیش آیا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں