ریسکیو1122کے زیر اہتمام05فروری یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

0
745

ٹوبہ ٹیک سنگھ()ریسکیو1122کے زیر اہتمام05فروری یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا

مشکل گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے قدم بہ قدم ساتھ کھڑے ہیں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ()ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرکی زیر نگرانی پاکستان بھرکی طرح سنٹرل سٹیشن ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ اورتمام تحصیل ریسکیو سٹیشن پر تقاریب،سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ریسکیو افسران، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر 05فروری کا دن بھرپورطریقے سے منایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیرنے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانیت سوز کاروائیاں انتہائی قابل افسوس ہیں۔کشمیر میں کئی ماہ سے لگے کرفیو کو ختم کروانے کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور اقوام عالم پر عیاں ہو چکا ہے کہ بھارت ایک منظم سازش کے تحت نہتے کشمیریوں پر ظلم وجبر کی داستان رقم کر کے خطے میں امن کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھی اپنا حق آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ مظلوم کشمیری عوام پر ظلم کی جو بربریت جاری ہے اس مشکل گھڑی میں کشمیری عوام خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم سب ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریسکیو1122آفس میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران، ریسکیو عملہ اور ریسکیوولینٹیرزنے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت کی۔جس کے بعد ریسکیو افسران، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیومحافظ نے ریلی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تحصیل کونسل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاویدکی زیر قیادت تحصیل کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار کے دوران مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پاکستانی اور کشمیری ترانے بجائے گئے۔سیمینار کے اختتام پر تحصیل کونسل ہال سے ڈپٹی کمشنر آفس تک مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور ضلع کے تمام محکمہ جات کے ساتھ ساتھ ریسکیو افسران، ریسکیو عملہ اور ریسکیوولینٹیرزنے کثیر تعداد میں بھر پور شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں بچوں بزرگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں