ھانہ سٹی گوجرہ ۔عتیق عرف تیقاپہلوان روڈ رابر ،ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

0
768

تھانہ سٹی گوجرہ ۔عتیق عرف تیقاپہلوان روڈ رابر ،ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
وارداتوں میں چھینی گئی لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں ڈکیتی،راہزنی اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے گوجرہ انسپکٹر فریاد حسین، ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اعجاز احمدو ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گوجرہ اور اس کے گردو نواح میںڈکیتی،راہزنی ،چوری اورہائوس رابری کی وارداتیں کرنے والے عتیق عرف تیقا ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میںسرغنہ گینگ1۔عتیق الرحمٰن ولدمحمد صدیق قوم موچی سکنہ نیو پلاٹ298ج ب گوجرہ 2 ۔ابو بکر عرف جنوں ولد محمد یونس قوم موچی سکنہ نیو پلاٹ298ج ب گوجرہ3۔اویس ولد پہلوان قوم بلوچ سکنہ 28/14Lتحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال شامل ہیں۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر گوجرہ اور گردو نواح میں لگا تار وارداتیں کرتے تھے ۔
دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینی گئی نقدی10لاکھ60ہزار روپے،موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائزرائفل 244بور اور 2پسٹل30بو ر معہ گولیاں برآمدکیے۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،چوری ، روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر 825/21، 1052/21، 1060/21،1156/21،1189/21،1201/21،1247/21، 1266/21، 1293/21، 1294/21، 1295/21میں مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور لوگوں سے لوٹے گئے مال کی مزید ریکوری کی کوششیں جاری ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں