حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس

0
532

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ رول ہیلتھ سنٹرسندھلیانوالی پیرمحل میں منعقد ہوا۔اجلاس میں،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب، سرجن ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر انیقہ شفیع،ڈاکٹر اسامہ مشتاق،ڈاکٹر ابرار احمد سمیت دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ بورڈ میں مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں0 6 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو معذور قرار کیا گیااور باقی افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالمطلب نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور روز گار کیلئے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔اور مخصوص کوٹہ کے تحت سرکاری ملازمتیں بھی دی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں