ضلعی زکوة و عشر کمیٹی کے زیرِ اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

0
559

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلعی زکوة و عشر کمیٹی کے زیرِ اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدرات ضلعی زکوة آفیسر میاں محمد خالد نے کی۔ سمینار میں شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر میاں محمد خالد نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہر شہری اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھے۔ضلعی حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت رواں سیزن ڈینگی کا ایک کیس بھی منظر عام پر نہیں آیا .انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ زکو? بھی انسانی کی جانوں کے تحفظ کے لئے ڈینگی کے خلاف دن رات اقدامات کررہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری اپنے گھر اور دفاتر میں ماحول کو خشک رکھے اور پانی کھڑا نہ ہونے دے۔مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے اور دیگر ادویات استعمال کی جائیں۔ ڈینگی کے خلاف جنگ صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی جیتی جاسکتی ہے۔بعد ازاں آڈٹ آفیسر کی قیادت میں ضلع کونسل تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ جس میں دفتری عملہ سمیت دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں ڈینگی سے بچاؤ کی کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں