ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں یوم ولادت سیدنا علی مرتضی کے موقع پر امن و عامہ کے قیام کے حوالہ سے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کیئے گے

0
628

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں یوم ولادت سیدنا علی مرتضی کے موقع پر امن و عامہ کے قیام کے حوالہ سے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کیئے گے ہیں۔13رجب کو قانون اورضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہرممکن یقینی بنایا گیا ہے۔ امن و عامہ کے قیام کے سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈی نیشن کو مزید موثر اور فعال بنائیں۔اس تناظر میں کورونا ایس او پیز پر بھی سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل کمالیہ میں قائم کنٹرول روم کے دورہ پر بات چیت کرتے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ ایمرجنسی کنٹرول روم فعال رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جلوس کے راستے پرسکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں