ریچ ایوری ڈور مہم کی مجموعی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

0
930

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر کی زیر صدارت ریچ ایوری ڈور مہم کی مجموعی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل اعجاز عبدالکریم ،سی ای او ہیلتھ کیپٹن (ر) اسد اکرم میں موجود تھے ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ریڈ مہم کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی محمد ابوبکر نے کہا کہ 14فروری تک 90 فیصد آبادی کو کرونا ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے، بارہ سال سے لیکر اٹھارہ سال تک بالخصوص اور اس کے اوپر تمام عمر کے شہریوں کو کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ہر شہری کی صحت کے تحفظ اور کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لئے جگہ اور ہر مقام پرویکسی نیشن کا سلسلہ کو تیز کیا جائے اور چیک کریں گے کہ کہیں کوئی ویکسی نیشن کے بغیر تو نہیں ہے اگر کوئی ہوا تو اس کو موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ اور کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو کسی قسم کی سروسز فراہم نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن مہم پر سختی سے عمل جاری رہیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں