ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

0
726

تھانہ صدر کمالیہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
4کلو ہیروئن اور 2کلوسے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی سرکل کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صد ر کمالیہ انسپکٹر انور معہ ابتسام الحق ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پردوران ناکہ بندی کامیاب کاروا ئی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شرافت ولد محمد بشیر قو م وربو سکنہ266گ ب کوقابو کیا جس کے قبضہ سے4کلو ہیر وئن اور 2کلوسے زائد چرس برآمد ہوئی ۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں