گنے کے کاشکاروں اور کسانوں کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا

0
737

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ گنے کے کاشکاروں اور کسانوں کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،گنے کی ادائیگیوں کے حوالہ سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات ہیں، کاشتکاروں کے نمائندے مڈل مین مافیاکی نشاندہی کریں ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔ضلعی انتظامیہ گنے کی ادائیگیو ںکے حوالہ سے کڑی نگرانی کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شوگر سیس کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد نبیل ریاض سندھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل اعجاز عبدالکریم ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری میاں عرفان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سعید احمد،ای اے ڈی اے زاہد شریف سمیت شوگرملوں کے جنرل منیجر، کسانوں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کو شوگر کریشنگ سیزن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور گنے کی ادائیگیوں کے حوالہ سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ رواں کریشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو گھمبیر مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کی بدولت گنے کے کسانوں اور کاشتکاروں کو استحصال سے بچایا گیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ تمام امور کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہی ہے۔گنے کے وزن میں ہیرا پھیری ‘ ناجائز کٹوتی ‘ مڈل مین کی منفی سرگرمیوں سے متعلق شکایات نہیں وصول ہوئی ہے ۔کسانوں کے نمائندے نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شوگر کریشنگ سیزن کے دوران گنے کی ادائیگیوں اور مڈل مین مافیا کا خاتمے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں