پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
664

پیرمحل( نامہ نگار ) ڈکیتی کی واردات تین کس مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا موبائل فون نقدی چھین کرفرار تفصیل کے مطابق چک675/16گ ب کا رہائشی محمد ارشد ولد غلام محمدبرائلر کے کچرے وغیرہ کا کام کرتا ہے اپنے موٹرسائیکل پر سوارکچرا وغیرہ خرید کرکے جارہا تھاکہ حدرقبہ 322گ ب موڑ پر تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے جنہوںنے ماسک سے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جو سڑک کنارے موٹرسائیکل سوار کو روک کر نقدی20ہزار روپے موبائل فون ٹچ مالیت 19 ساڑھے ہزار چھین لیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور موٹرسائیکل کے ساتھ باندھ کر چھینی گئی نقدی اورموبائل فون سمیت فرارہوگئے غلام شبیر ایس ایچ اوتھانہ صدر نے اطلاع پاکر علاقہ بھر کی ناکہ بندی کردی
پیرمحل( نامہ نگار ) ایس ڈی او علی عدنان کا واپڈا ٹاسک فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون دو بجلی چور پکڑے گئے مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا علی عدنان نے ہمراہ واپڈا ٹاسک فورس ٹیم کے چک نمبر769گ ب میں چھاپہ مارکر عبدالرحمن ولد باقر علی کو جبکہ محمد سلیم صدیقی ایس ڈی او نے چک نمبر778گ ب میں چھاپہ مارکر محمد اقبال ولد غلام محمد کو واپڈاکی مین کیبل پنکچر کرکے کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت الگ الگ تھانہ اروتی میں مقدمات درج کروادیے
پیرمحل( نامہ نگار ) ٹریکٹر پر اونچی آواز میں گانے لگاکر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت محمد منشاء ولد محمد اکبر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو بائی پاس چوک بھسی روڈ سے ٹریکٹر پر بذریعہ ٹیپ ریکارڈ اونچی آواز میں گانے چلاکر عوام الناس کے سکون میں خلل ڈالنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 6PSSRایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں