سول ڈیفنس کے عالمی دن کے پروگرام کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع کے ایگزیکٹو وارڈنز کا اجلاس کا انعقاد سول ڈیفنس کے آفس کیا گیا

0
688

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر وکنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی سربراہی میں یکم مارچ کو سول ڈیفنس کے عالمی دن کے پروگرام کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع کے ایگزیکٹو وارڈنز کا اجلاس کا انعقاد سول ڈیفنس کے آفس کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت چیف وارڈن میاں امتیاز احمد اور سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس بھٹہ نے کی۔جس میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر حافظ شکیب انوار، گروپ وارڈن حافظ حفیظ الرحمان،ڈپٹی چیف وارڈن کمالیہ رانا ذوہیب، پوسٹ وارڈنز محمد امجد، ریاض الحق اور محمد بنیامین واہلہ نے شرکت کی۔اجلاس میں عالمی دن کی مناسبت سے سول ڈیفنس سیمینار اور آگاہی واک کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دی گی۔ جس میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122,میاں فراز منیر، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو مدعود کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں