ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

0
396

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
500پتنگیں اورکیمیکل لگی قاتل ڈور کی60چرخیاں برآمد،ملزم گرفتار مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اورڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پرپتنگ فروخت کرنے والوںکے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔پتنگ فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دورا ن ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ راشد اسلام ایس آئی معہ نوید شہزاد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے محلہ فاضل دیوان کمالیہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنیوالے ملزم احمد نعیم ولد رمضان قوم رحمانی کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 200پتنگیںاورکیمیکل لگی قاتل ڈور کی10 چرخیاں برآمد ہوئیں۔دوسری کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے محلہ رضا آباد کمالیہ میں کاروائی کرتے ہوئے 300پتنگیں اورکیمیکل لگی قاتل ڈور کی50عدد چرخیاں قبضہ میںلیں جبکہ پتنگیں فروخت کرنے والاملزم عثمان ولد بائو قوم کمبوہ سکنہ محلہ رضا آباد کمالیہ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں