آبادی کنٹرول کرنے کے لئے محکمے کو تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔

0
538

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )آبادی کنٹرول کرنے کے لئے محکمے کو تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اور خطرناک وباں کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر محمد نعیم ،چیف آفیسر ہیلتھ کیپٹن (ر) احد اکرم سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرتحصیل آفیسر پاپولیشن نے حکومتی اقدامات اور محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔معاشرے کا ہرفرد بہبود آبادی کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کرے کیونکہ آبادی کوکنٹرول کرنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگ۔ڈپٹی کمشنر نے پاپو لیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فلاحی مراکز پر ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنائی جائیں آگاہی مہم میں علما ئے کرام کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں