ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر کی زیرصدارت قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس

0
432

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر کی زیرصدارت قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں نے اچانک قدرتی آفات سے بچا کے حوالے سے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب و دیگر قدرتی آفات سے شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانا ہے ۔ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور تمام محکموں سے رابطے بحال ہیں جبکہ سٹاف کو سیلاب و دیگر قدرتی آفات سے بچانے کے لئے جدید ترین حفاظتی آلات، کشتیاں ودیگر سازوسامان بھی موجود ہے۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 ،محکمہ ماحولیات ، محکمہ بلڈنگ،سپورٹس،ایگریکلچر سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ بارشوں سے بچا کے لیے اب تک کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے پھر بھی احتیاطی طور پر تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔ تمام ضلعی محکمے اپنی استعداد کار کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ریسکیو 1122کا قدرقی آفات سے نمٹنے میں کردار انتہائی اہم ہے۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122، سول ڈیفنس، صحت، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر، آبپاشی اور سکاوٹ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122،میونسپل کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ اداروں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موجود آلات چالو حالت میں رکھیں۔ا ریسکیو 1122،پی ڈی ایم اے کی ہدایت کی روشنی میں موک ایکسرسائز کرے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ،ندی نالوں ،ڈرینز پر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیں ۔انہوں نے محکمہ مال و بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مخدوش عمارتوں کا سروے کر کے اپ ڈیٹ کریں۔ قدرتی آفات کا مرکزی کنٹرول روم میں ڈی سی آفس کے علاوہ تحصیل کے سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں