وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری مہم جاری

0
614

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری مہم جاری بھرپور انداز میں جاری ہے اس ضمن میںتحصیل کمالیہ میں کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 661/2 اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 56 میںمحکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتتانہ نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نواز خان اور انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان سمیت سکول انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتتانہ نے کہا کہ سکول میں شجرکاری کا مقصد طالبات میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں طلباء صف اول کے کمانڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔آلودہ ماحول کو خوشگوار اور سبزو شاداب بنانے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔ درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں