مسلح ڈا کو گینگ نے دن دیہا ڑے کا روباری شخصیت سے25لاکھ روپے لوٹ لئے

0
261

یرمحل(نا مہ نگار) مسلح ڈا کو گینگ نے دن دیہا ڑے کا روباری شخصیت سے25لاکھ روپے لوٹ لئے۔تفصیل کے مطا بق تحصیل کی معروف کا روبار شخصیت چو ہدری محمد اکمل پرو پرا ئٹر اکمل ٹریڈرز جیسے ہی بینک سے رقم لیکر اپنی گا ڑی میں سوار ہو کر روانہ ہو ئے تو شہر کے با رونق ملک چوک کے قریب 2رکنی مسلح ڈا کو کے گروہ نے فا ئرنگ کر کے گا ڑی کا شیشہ توڑتے ہو ئے گن پوائنٹ پر چو ہدری محمد اکمل سے 25لاکھ روپے چھین لئے اور فا ئرنگ کرتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی سٹی پو لیس نے فوری موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد ملز مان کے خلاف کا روائی کا آغاز کر دیا جبکہ دوسری تا جر تنظیموں کے عہد یداروں نے باور کروایا ہے کہ اگر فوری ملزمان گرفتار نہ ہو ئے تو شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دے دی جا ئے گی ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ نے مذ کورہ ڈکیتی کی واردات کا نو ٹس لیتے ہو ئے ملز مان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں