ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ا من کمیٹی اور تاجر برادری سے رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس

0
850

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ا من کمیٹی اور تاجر برادری سے رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی رہنما پی ٹی ائی چوہدری اشفاق ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی اور چیئرمین عشر زکوة راجہ عارف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر ، اے سی ضحی شاکر سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور تاجر برداری نے کی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کہنا تھا کہ علماء ، مشائخ اور دیگر مکاتب فکر رمضان المبارک میں امن و عامہ کے قیام میں باہمی یکجہتی اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ معاشرے کا ہر شہری سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔رمضان المبارک کے مقد س ایام تمام مسالک تمام مکاتب فکر کے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں جوہمیں آپس کے باہمی احترام و محبت برداشت اور رواداری کے ہمہ گیر جذبوں کو پروان چڑھانے کا درس دیتے ہیں۔ فرقہ واریت ملکی وحدت و استحکام کیلئے زہر کی مانند ہیں لہٰذا ہمیں آپس کی فروغی اور اختلافات مٹا کر اخوت و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہے تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے تاجر برداری سے کہا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو سستی اشیا مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم بخوبی انجام دیں گے، مڈل مین کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ پر پھل اور سبزیاں بیچتا ہے جس سے مہنگائی بڑھتی ہے،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اگر ہم سب مشترکہ کاوشیں کریں تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں،اس سلسلہ میں ہم مانیٹرنگ و چیکنگ کا نظام موثر بنا رہے ہیں جس سے ہم ضرور اپنے ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ اور میری کسی بھی وقت ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں ۔ضلع میں امن و امن کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اہم کردار ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ رمضان المبارک میں رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی امن میں اپنا کردار ادا کریں۔رمضان المبارک میں کسی بھی دل آزاری نہ کریں دوسروں کے عقائد کا احترام سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اپنے پاس رہنے والوں سے تعاون کریں انہوں نے تاجر برداری پر زور دیا کہ وہ اشیاء خردونوش کی فراہمی حکومتی ریٹ پر یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں