گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبر1 پیرمحل یوم پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

0
217

پیرمحل( نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نمبر1 پیرمحل یوم پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد تفصیل کے مطابق ہیڈمسٹریس ریحانہ لال کی زیر صدارت یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ننھے بچوں نے قومی ترانوں پر ٹیبلو پیش کرکے خوب داد وصولی بچیوں حورینہ فاطمہ،مناحل فاطمہ نے شہد ا پاکستان کو خصوصی سلام پیش کیا بچوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے : اساتذہ نے بچوں کو یوم پاکستان اور تاریخ سے آگاہی دی شہریوں نے سکول پرنسپل اور اساتذہ کو تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں