ضلعی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی 82ویں یوم قرارداد پاکستان کا کیک انتہائی مسرت اور پرجوش انداز میں کاٹا گیا

0
453

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میڈم ثمن رائے کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ضلعی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی 82ویں یوم قرارداد پاکستان کا کیک انتہائی مسرت اور پرجوش انداز میں کاٹا گیا۔اس موقع پر سینئر کلرک محمد الیاس اکرم سمیت ،سینئر فوٹو گرافر محمود ناصر ،خرم شہباز،محمد اشرف، ماہ نور فاطمہ ، فرح رفیق اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔اس موقع پر تمام سٹاف نے مادر وطن کی سلامتی و امن کے حوالے سے دعا بھی کی۔سٹاف نے اس دن کے حوالے سے عہدکیا کہ وہ بحیثیت انسان اور بحیثیت شہری اپنے ملک کی ترقی میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہینگے اور اپنی ریاست کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میںاپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر محمد الیاس اکرم کا کہنا تھا ہمارا ملک ہماری پہچان اور ہمارا وقار ہے۔23 مارچ کا دن ہمیں اس عزم اور مقصدیت کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہم نے اسے حاصل کیا تھا۔ہم سب کو ٹیم ورک ، مثبت سوچ اور ایمانداری کے اصول پر کام کرنا ہوگا۔اور ملکی خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں