24 C
Pir Mahal
Monday, April 29, 2024
ہوماہم خبریںڈویژنل پبلک ہائی سکول میں اے پی ایس کے شہدا کی ساتویں...

ڈویژنل پبلک ہائی سکول میں اے پی ایس کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈی پی ایس عمر جاوید کی زیرصدار ت سیمینارر

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈویژنل پبلک ہائی سکول میں اے پی ایس کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈی پی ایس عمر جاوید کی زیرصدار ت سیمینارر کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی،چیف آفیسر ایجوکیشن سہیل ظہیر،صدر بار ایسوسی ایشن اختر رسول ایڈووکیٹ ، سابق صدر بارراجہ خالد محمود ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ اکاوئنٹ آفیسر رانا تنویر احمد،ایکسین بلڈنگ محمد اعجاز،پرنسپل ادارہ رائو محمد صدیق،ممبر بورڈ آف گورنر عارف جانباز ،میاں محمد عرفان،میاں عدیل ،ہیڈماسٹر طارق محمود،ہیڈ مسٹریس معمونہ انور، طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہید بچے قوم کے ہیرو اور امن کے چراغ ہیں ان کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوئی اور افواج پاکستان نے تاریخ ساز آپریشن کرکے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور یہ نہ ہی یہ کوئی نرمی کے مستحق ہیں ۔سانحہ پشاور کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی۔ عظیم قربانیوں کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، جس کے باعث سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا،آج کے دن شہید بچوں ، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزیدکہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتی سانحہ پشاور کا درد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے آج پاکستان میں امن ہے جس میں علما کرام کا کردار بھی مثالی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ بجایا گیا اور سانحہ پشاور کے شہدا کی بلندی درجات اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

weather

Pir Mahal
scattered clouds
24 ° C
24 °
24 °
43 %
3.4kmh
25 %
Mon
33 °
Tue
34 °
Wed
32 °
Thu
38 °
Fri
40 °

Most Popular

Recent Comments

Translate »
error: Content is protected !!