سکیورٹی انتظامات بسلسلہ عبادتی پروگرام چرچ ہائے

0
845

سکیورٹی انتظامات بسلسلہ عبادتی پروگرام چرچ ہائے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میںسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر215 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا گیا ۔عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔
ڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان نے پولیس کی طر ف سے لگائی گئی ڈیو ٹی کو چیک کیا اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں