ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سوفیصدوصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

0
314

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سوفیصدوصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورنادہندگان کونوٹس جاری کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات ریونیو ریکوری کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل غلام مرتضیٰ ، تحصیلدارز،نائب تحصیلدار، اے ڈی ایل آرز ور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کی ریکوری کیلئے فیلڈز میں نکلیں ٹارگٹ پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام اراضی لینڈ ریکارڈ سینٹر ز انچارج گان کو سختی سے ہدایت کی کہ ا نتقالات اورفردملکیت کے حصول کے لئے آنے والے افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کریں اور ضعیف العمر مرد وخواتین کے کام جلد نمٹائیں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔واجبات کی وصولی میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گز برداشت نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں