ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہریوں کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے مسلسل متحرک

0
782

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہریوں کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے مسلسل متحرک ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر کے ہمراہ شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے وہاں پر آلو ،پیاز، ٹماٹر کے سٹاک و نرخوں کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ منڈی میں کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں صارفین کو ہر صورت پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا اور انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ عوام کو سستے نرخوں پر معیاری سبزیات وفروٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پیاز ،آلو کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی ، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار کی وجہ ریٹ کنٹرول میں ہیں مصنوعی قلت ،زخیرہ انددوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں