کنوینئر چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی پیرمحل کا اجلاس شہر میں تجاوزات صحت وصفائی کے امور پر کاروائی کی قراداد پاس

0
786

پیرمحل ( نامہ نگار ) کنوینئر چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی پیرمحل کا اجلاس شہر میں تجاوزات صحت وصفائی کے امور پر کاروائی کی قراداد پاس تفصیل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی پیرمحل کا باضابطہ پہلا اجلاس زیر صدارت چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل میں منعقدہوا جس میں چیئرمین چوہدری خالد سردار ، کونسلرزاسلم مجاہد ، ملک کوکب ، عابد شریف، حافظ عبیدالرحمن ، نذیر احمد ٹھیکیدار ، ریحان افضل بائو، چوہدری عبدالغفار ، منیر احمد کونسلر ، مشتاق احمد کونسلر ، رضا حسین گڈو ، اقلیتی کونسلر عاشق بابر مسیح ، ، عمرحیات کونسلر ، سید مقبول شاہ کونسلر سمیت دیگر کونسلروں نے شرکت کی محمد اکرم مجاہد انفورسٹمنٹ آفیسر نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا چوہدر ی خالد سردار نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے شہر کی تعمیر وترقی صحت صفائی کے سلسلہ میں تمام کونسلرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز دی اور شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گرینڈ آپریشن کرنے کا کہا ایوان میں موجود کونسلرز اور کنوینئر چوہدری سلطان احمد نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور شہر کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی قراداد پیش کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں