ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوئوںنے موٹرسائیکل چھین لی مقدمہ درج سسرالیوں کے تشدد سے خاتون زخمی مقدمہ درج ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے پر مقدمہ درج

0
1031

پیرمحل ( نامہ نگا ر) ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے پر مقدمہ درج مقدس یونس زراعت آفیسر نے چک نمبر762گ ب میں چھاپہ مارکر عمرشید وغیرہ تین کس کو اپنی دکا ن پر ناقص زرعی ادویات رکھ کر فروخت کرنے پر زیر دفعہ 21(1)21(b)پیسٹی سائیڈ ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے اور فصل کو نقصان پہنچانے پر نو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر777گ ب کے رہائشی محمد عثمان علی کے زرعی رقبہ پر دائم وغیرہ نوکس نے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی فصل کو نقصان پہنچایا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 448/511/440/354ت پ کے تحت نوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی مالک مکان کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج محمد ارشد اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ داران کوائف بی پلاٹ پیرمحل میں مالک مکان سخاوت ولد نیامت کو اپنا مکان کرایہ دار خرم شہزاد کو بغیر پولیس رپورٹ اندراج کروائے دے رکھا تھا کرایہ داری ایکٹ کی خلا ف ورزی پر 11دی پنجاب کرایہ داری ایکٹ 2015ت پ کے تحت مالک مکان ،کرایہ دار کے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوئوںنے موٹرسائیکل چھین لی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اے پلاٹ کے رہائشی لیاقت علی سے تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سی جی 125CCچھین لی اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) جعلی نمبرپلیٹ لگاکر گھومنے والے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج قیصر اشفاق اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت بائی پاس بھسی روڈ پر موٹرسائیکل سوار محمد حبیب ولد شیرمحمد کو روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97AMVOت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) سسرالیوں کے تشدد سے خاتون زخمی مقدمہ درج واپڈا چوک پیرمحل کی رہائشی پروین اختر کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا خاتون عدالتی عملہ کے ہمراہ اپنے سسرالیوں کے گھر سے اپنا سامان لینے گئی تو سسرالیوںنے حملہ کرکے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا عفت میں خلل ڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 354/148ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) عدالت کے ریٹائرنگ روم سے ہزاروں روپے مالیت کا یوپی ایس بیٹریاں چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کچہری پیرمحل عدالت کے ریٹائرنگ رو م سے نامعلوم چور یوپی ایس بیٹریاں مالیت 60ہزارر وپے چوری کرکے لے گئے ریڈر محمد وسیم کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں