فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دھان کی باقیات کو آگ نہ لگائیں زمین میں روٹا ویٹر کے ذریعے باقیات کو مکس کرنے سے زرخیزی میں اضافہ ہونے سمیت فضائی آلودگی سے نجات حاصل ہوتی ہے

0
845

پیرمحل (نامہ نگار ) فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دھان کی باقیات کو آگ نہ لگائیں زمین میں روٹا ویٹر کے ذریعے باقیات کو مکس کرنے سے زرخیزی میں اضافہ ہونے سمیت فضائی آلودگی سے نجات حاصل ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار محمد طارق زراعت آفیسر پیرمحل نے اپنے آگاہی بیا ن میں کیا انہوںنے کہاحکومت پنجاب کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دفعہ 188کا نفاذ اور سخت ترین کارروائی کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔کاشتکاران صاحباں آپ جب اپنے فصلات کی باقیات کو آگ لگاتے ہیں تو اس سے سموگ ، فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ انتظامیہ، محکمہ زراعت، پنجاب فوڈ اتھارٹی، کو فوری ایف آئی آر اور بڑے جرمانوں کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ فضا میں ایک سٹیلائٹ کام کر رہا ہے جیسے ہی اپ کھیت میں فصل کی مونڈی وغیرہ کو آگ لگاتے ہیں اسی وقت گوگل میپ کے ذریعے لوکیشن، ایریا سارے پروف مل جاتے ہیں اور حکام بالا کی جانب سے آپ پر ایف آئی آر لازمی ہو جاتی ہے۔مختلف اضلاع میں خلاف ورزی کرکے مرتکب افراد پر ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے چاول کو کاٹنے کے بعد کھیت کو ہرگز آگ نہ لگائیں باقیات کو روٹا ویٹ کرکے زمین میں مکس کردیں سادہ لوح کاشتکاروں کوآگاہی نہیں ہوتی انہیں آگاہ کرنا ہماری قومی اخلاقی ذمہ داری ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں