اونچی آواز میں لائوڈ سپیکر چلا کر عوام کے سکون میں خلل ڈالنے تین خواتین حرام کاری کی نیت سے اغواایک خاتون سے زیادتی مقدمات درج چوری کی واردات طلائی زیورات نقدی قیمتی پارچات چوری مقدمہ درج

0
808

پیرمحل ( نامہ نگا ر) اونچی آواز میں لائوڈ سپیکر چلا کر عوام کے سکون میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج نعیم اقبال اے ایس آئی چوکی پولیس پیرمحل نے اپرکالونی پیرمحل میں ڈیک سپیکر پر اونچی آواز میں قوالی لگاکر لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز نامی شخص کو گرفتار کرکے6PSSR ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) تین خواتین حرام کاری کی نیت سے اغواایک خاتون سے زیادتی مقدمات درج چک نمبر687گ ب کی رہائشی زاہد جاوید عمر 15/17کو ملزمان نے حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 365Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر666گ ب کی رہائشی سمیر ا بی بی کو الزام علیہان نے اغواکرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا بلال کالونی کی رہائشی ریحانہ بی بی کو ملزمان حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) بنک میں آئے شخص کی موٹرسائیکل چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ذیشان صفدر کی موٹرسائیکل نمبرTSM-18-7000نجی بنک ایم سی بی رجانہ روڈ پیرمحل کے سامنے کھڑی کی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے چوکی پولیس پیرمحل نے نامعلوم چوروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا گرفتار مقدمہ درج محمد ریاض سب انسپکٹر انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس واہگی اڈا نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار ظہیر احمد کو موٹرسائیکل نمبرAPP-2020لگاکر گھومتے ہوئے روک کر نمبرپلیٹ چیک کی موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگا ر) چوری کی واردات طلائی زیورات نقدی قیمتی پارچات چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی مرزامظہر حسین کے گھر سے نامعلوم چورطلائی زیورات نصف تولہ نقدی ایک لاکھ 20ہزار روپے سوٹ دس عدد کل مالیت دولاکھ 5ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف زیر فعہ 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں