عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں،آئی ایم ایف کے ایجنٹ ظالم حکمران ٹولے سے جلد نجات وقت کا اہم ترین تقاضاہے

0
908

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں،آئی ایم ایف کے ایجنٹ ظالم حکمران ٹولے سے جلد نجات وقت کا اہم ترین تقاضاہے،پانی سر کے اوپر سے گزر چکا،پٹرول 148اور چینی 160روپے فی کلو نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دئیے،عوام تبدیلی سرکار سے چھٹکارا چاہتے ہیں،کارکن انتخابات کی تیاری کریں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی کوآرڈی نیٹر سابق ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید نے چک نمبر 324ج ب (پیڑا) میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محمد شکیل رامے و دیگر کارکن بھی موجود تھے،چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک وقوم کے مفاد میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکے،ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور مسائل کے انبار پاکستان کی شناخت بن گئے ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے وہ وسائل کہاں جارہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی آٹا،چینی چوروں کو باہر کیوں بھیج دیا گیا،تبدیلی سرکار جھوٹ اور فریب کے ستونوں پر کھڑی ہے جو زیادہ دیر تک قائم نہیں رہیں گے،چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ہی ملک وقوم کو نااہل حکمرانوں اور مسائل سے نجات دلائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں