ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے پر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

0
666

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعظم عمران خان کے ویژن صاف سرسبز پاکستان کے تحت دیگر اضلاع کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے پر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ، چیئرمین اینٹی نارکوٹکس چوہدری رمضان پرویز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر کے ہمراہ پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں، چیئرمین زکوٰة وعشر راجہ محمد عارف ، چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو ، بریگیڈیئر( ر) میاں جاوید اکرم ، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ، چیئرمین فوڈاتھارٹی شبیر احمد،سردار خاور گادھی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارسٹ کامران سلامت ،ڈی او سیکنڈری طاہر محمودنے بھی افتتاحی تقریب میں پودا لگایا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے کا واحد ہتھیار زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاکستان کو سرسبز بنانے میں مدد ملے گی اور کسی بھی ملک کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صرف چار فیصد رقبے پر جنگلات پائے جاتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا اور درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پلانٹ فار پاکستان پروگرام موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی دینا بھر میں پذیری ملی ہے۔آلودگی سے پاک ماحول کے لئے شجرکاری مہم کسی نعمت سے کم نہیں ۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں برھ جڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدابوبکر نے کہا کہ پلانٹ فور پاکستان مہم وزیر اعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی مہم کا حصہ ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں شجر کاری مہم کے لئے پلان تشکیل دیا گیا ہے تمام صوبائی محکموں کو شجر کاری کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب فری پودے مہیا کیے جائیں گے۔ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 12 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں حکومتی لینڈ پر 4لاکھ جبکہ پرائیویٹ پر 8لاکھ پودے لگائے جائے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو پودے انتہائی کم نرخ (2 روپے فی پودا) پرفروخت کئے جائیں گے ۔چیئرمین اینٹی نارکوٹکس چوہدری رمضان پرویز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کیلئے شہر بھر میں مختلف شاہراہوں پر نا صرف بھر پور طریقے سے شجرکاری مہم کو جاری رکھا جائے بلکہ عوام الناس میں آگاہی کیلئے مختلف شاہراہوں اور اہم چوکوں پر بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شجرکاری صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ شجرکاری مہم کو اجتماعی کوششوں سے ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور نگہداشت بھی بے حد ضروری ہے تا کہ درختوں کو پروان چڑھا ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو کو خوشگوار بنا سکیں۔ اس موقع پر سرکاری محکموں کے افسران،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھی شجر کاری میں حصہ لے کر مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیاـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں