تیز رفتار مسافر بس نے تین سگے طالبعلم بھائیوں کو بری طرح کچل دیا،تینوں موقع پر جاں بحق

0
967

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہرسے)
تیز رفتار مسافر بس نے تین سگے طالبعلم بھائیوں کو بری طرح کچل دیا،تینوں موقع پر جاں بحق،نواحی چک نمبر 315ج ب (کالا پہاڑ) کے رہائشی محمدامتیاز کے تین بیٹے محمد زین، محمد حسنین اور علی حیدر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہرسے سکول سے چھٹی کے بعد اپنے موٹر سائیکل نمبری ٹی ایس ایچ 315پر گھر جارہے تھے،کہ ٹوبہ گوجرہ روڈ پر رحمت آباد کے قریب سامنے سے آتی ہوئی انتہائی تیز رفتار اے سی مسافر بس نمبری ایل ای ایس 7111نے انہیں بری طرح کچل دیا،جس کے نتیجہ میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ حادثہ کے فوری بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تینوں بھائی محمد زین فرسٹ ائیر،محمد حسنین نویں جماعت اور علی حیدر چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کا باعث بننے والی بس کو اپنی تحویل میں لے لیا،اور کارروائی شروع کردی،یاد رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل گوجرہ روڈ پر مسافر بس نے سکول رکشہ کو کچل دیا تھا،جس پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے حادثہ کا باعث بننے والی مسافر بس کمپنی کی تمام بسوں کے ضلع میں داخلہ پر پابندی عائد کردی تھی،جو چند روز بعد ہی رات گئی بات گئی کی طرح ختم ہوگئی،جبکہ ٹریفک قوانین میں شہر میں ہیوی ٹریفک اور بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد ہے اورصبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک انہیں بائی پاس سے گزرنے کی اجازت ہے،شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں،مگر ٹریفک پولیس اور دیگر انتظامیہ کی ملی بھگت سے تمام ہیوی ٹریفک اور بڑی گاڑیاں چوبیس گھنٹے شہر کے اندر سے گزرتی ہیں،اور آئے روز حادثات کا باعث بنتی ہیں،شہریوں کی بڑی تعداد نے آئے روزڈرائیورز کی غفلت لاپرواہی اور انتہائی تیز رفتار ی کے باعث پیش آنے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نااہل افسران کو فوری ملازمت سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں