پولیس نے ماہ اکتوبر2021ء کے دوران ضلع بھر میں 788مقدمات درج کرکے560ملزمان گرفتار کیا

0
863

وبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبارطاہر)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ماہ اکتوبر2021ء کے دوران ضلع بھر میں 788مقدمات درج کرکے560ملزمان گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 1717300روپے کی ریکو ری کی،جبکہ ضلع بھر میں 181مجرمان اشتہاری ملزمان،23عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے پابندسلاسل کیا گیا، ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے39مقدمات درج کرکے اسی تعداد میں ملزمان گرفتارکئے،ملزمان سے بندوقیں 7،پسٹل30،رائفل02،ریوالور1،راؤند137برآمد کئے گئے،منشیات کے47 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے24.594کلوگرام چرس،481 لیٹرشراب،122گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جواء کے8 مقدمات درج کرکے 31ملزمان کو گرفتار کیاگیا اور ان کے قبضہ سے68730روپے ریکوری کی گئی،ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ35مقدمات میں ملوث04گینگزکے15 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1ٹرانسفارمر،2موٹر سائیکل،4پسٹل معہ17 گولیاں،1بندوق 12بور،موبائل فون اور نقدی وغیرہ برآمدکیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت74مقدمات درج کئے گئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پرضلع بھر میں 32سرچ آپریشنزکے دوران1309 افراد کی تصدیق کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں