منشیات فروشوں سمیت9 ملزمان گرفتار،2کلو620گرام چرس،82لیٹر شراب،اسلحہ ناجائز 2رپیٹر 12بور،1رائفل 244بور،1پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد

0
893

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
4منشیات فروشوں سمیت9 ملزمان گرفتار،2کلو620گرام چرس،82لیٹر شراب،اسلحہ ناجائز 2رپیٹر 12بور،1رائفل 244بور،1پسٹل 30بوراور پتنگیں برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سر براہی میں انچارج چوکی الہڑ و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبد الحمید کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
سرکل کمالیہ ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ وملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم خضر حیات کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 2کلو620گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروخت کرنے والے ملزم عمر حیات کو قا بو کیا جس کے قبضہ سے 20پتنگیں برآمد ہوئی۔
اسی طر ح ایس ایچ او تھانہ پیر محل و ملا زمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر خان کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قا بو کیا جس کے سے32لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔اسی طرح ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان 1۔ذیشان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے رپیٹر 12بور 2۔زمان کے قبضہ سے رپیٹر 12بور 3۔میکائیل کے قبضہ سے رائفل 244بور 4۔فیصل کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئیں۔اسی طرح دروان گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمرحیات کو قابو کیا جس کے قبضہ سے32لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں