میٹنگ ضلعی امن کمیٹی و مسیحی رہنماء بسلسلہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ

0
618

میٹنگ ضلعی امن کمیٹی و مسیحی رہنماء بسلسلہ کرسمس و نیو ائیر نائٹ2021
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید کی زیر صدارت میٹنگ ہال ڈی سی آفس میںکرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے سلسلہ میں مسیحی رہنمائوں اور امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء چوھدری محمد اشفاق، چئیرمین عشر زکوٰة کمیٹی راجہ عارف،صدر ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ حاجی اختر رسول، مسیحی رہنمائوں سمیت ، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء چوھدری محمد اشفاق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسیحی بھائیوں نے مسلمانوں کے خوشی و غم میں ہر ممکن تعاون کیا ہے اسی طرح ہم بھی انکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خوشی کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ ضلع پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس خوشی کے موقع پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرسمس کے موقع پر غریب مسیحی بھائیوں کے لیے بھیجی گئی رقم کو ہم اہل افراد میں تقسیم کریں گے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے دوران امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ میں آپ معززین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کرسمس کے موقع پر آپ کا تعاون کسی بھی قسم کے شرپسند عناصر کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔ جس پر ممبران امن کمیٹی اور مسیحی رہنمائوں نے پولیس و انتظامیہ سے ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی دوران میٹنگ امن کمیٹی کے ممبران نے کرسمس کے موقع پر قیام امن اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیںمسیحی رہنمائوں نے کرسمس کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پولیس کی طرف سے تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔اس کے علاوہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ئیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین نیو ائیر نائٹ کے موقع پر اپنے بچوں کا دھیان رکھیں انہیں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے سے باز رکھیں کیونکہ ایسے غلط کاموں سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور بعد میں سوائے پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔میٹنگ کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں