دودرجن مسلح افراد کا گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑکرنے خواتین پر تشد د اور گندم اور دھان چوری کرنے پر مقدمہ درج

0
992

پیرمحل ( نامہ نگار )دودرجن مسلح افراد کا گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑکرنے خواتین پر تشد د اور گندم اور دھان چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر744گ ب کے رہائشی قیصر عباس کے گھر میں ملزمان ولایت شاہ وغیرہ 24کس نے گھر میں داخل ہوکر سامان کی توڑ پھوڑ کی ہمشیرگان پر تشدد کیا فصل گندم اور دھان مالیت 70ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 448/511/354/380/440ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )منشیات فروش گرفتار مقدمات درج نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت منشیات فروش عبدالغفور سے چرس 235 گرام برآمد کرکے ز یر دفعہ 9B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )گاڑی پر پولیس طرز کی کلر لائٹس لگاکر گھومنے والا گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد ریاض سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی نے دوران گشت چک نمبر734گ ب کے قریب محمد خالد نامی شخص کو اپنی گاڑی پر پولیس طرز کی نیلی بتی لگاکر گھومتے ہوئے گاڑی سمیت پکڑ کر زیر دفعہ 112Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں