پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پیرمحل اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مشترکہ اجلاس

0
977

پیرمحل ( نامہ نگار )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پیرمحل اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد رمضان چوہدری صدر پی ایم اے ہوا اجلاس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ کے صدر ڈاکٹر ذیشان احسن اور نائب صدر ڈاکٹر عمار اشرف اور ڈی ڈی ایچ اوپیرمحل ڈاکٹر مزمل سمیت کثیر تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر رمضان چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے پنجاب اور بالخصوص لاہور میں ڈینگی بخار کنٹرول سے باہر ہے۔وائی ڈی اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر ذیشان احسن نے کہا کہ وائی ڈی اے اور پی ایم اے ہمیشہ ضلع ٹوبہ کی ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کوشاں رہیں گے۔اجلاس کے شرکا نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل کے انتظامی معاملات کو بہتر بنایا جائے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کو فورا پورا کیا جائے اور ہسپتال ایمبولینس سروس کو فنکشنل کیا جائے ضلع ٹوبہ کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرزاور بی ایچ یوہسپتالوں پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے false audit para کی آڑ میں الانسز کی کٹوتی جس میںNPA اور PCA شامل ہیں، بند کی جائے ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے .ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں رورل ہیلتھ سنٹرزاور بی ایچ یوہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز کے خلاف ہسپتال ایڈمنسٹریشنز کی طرف سے بوگس شکایات کی آڑ میں انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں