ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید چک نمبر 389 ج ب جھنگ روڈ پل کے قریب کراسنگ کے دوران بس اور کار کے درمیان ایکسیڈنٹ کے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ریسکیو عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے اس افسوسناک واقع پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔