مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری

0
824


  ٹوبہ ٹیک سنگھ(     )مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی کار کردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزضحی شاکر،حسن نذیر،رانا غلام مرتضیٰ،عرفان ہنجرا، ڈی او انڈسٹریزسمیت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے شرکت کی۔ اے ڈی سی آر نبیل ریاض نے مہنگے داموں چینی اور دیگر اشیا ئے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور بھاری جرمانوں کے احکاما ت صادر کئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ بازاروں میں چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنا نے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ز تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ ڈی ای انڈسٹری میاں محمد عرفان نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 16روز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5ہزار369معائنہ جات کئے جس پر خلاف ورزیاں کرنے والوں کو9لاکھ 10ہزار روپے جرما نے کیئے گئے جبکہ 26افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندرج کرویا گیا43 دکانوں کو سیل اور 71 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں