اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے حوالہ سے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

0
915

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنرعمرجاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے حوالہ سے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکنہ ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اپنی نگرانی میں سبزی منڈی میں سبزیوں و فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اوراس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈی میں ریٹس کی مانیٹرنگ کرنے کا مقصد عوام کو مہنگائی سے بچانا اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے۔اس سلسلہ سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی و پھل منڈی کے اطراف صفائی ستھرائی سمیت ٹریفک کی روانی کو فعال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں